کتاب کی اشاعت کے لیے داستان کی سروسز

*آخری ترمیم: ١ مئی، ٢٠٢٢ء*

کتاب کی اشاعت کے لیے داستان کی سروسز

کتاب کی اشاعت ایک مشکل کام ہے اور ہر کتاب  کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔داستان آپ کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ اپنی کتاب اپنی پسند کے مطابق شائع کروائیں۔یہاں آپ کو اپنے کام پر اور اسے مارکیٹ میں لانے کے طریقے پر مکمل اختیار حاصل ہوگا۔مسودہ شائع ہونے سے پہلے مندرجہ ذیل مراحل سے گزرتا ہے۔

  • مسودے کی برقی فائل تیار کی جاتی ہے یعنی اسے کمپیوٹر پر تحریر کیا جاتا ہے۔(ٹائپنگ)
  • اگر ضرورت ہوئی تو اس میں بنیادی ساخت، پلاٹ اور قواعد کی اغلاط کو درست کیا جاتا ہے۔(ادرات)
  • مسودہ چھاپنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔(ترتیب وتزئین/پرنٹ ریڈی فائل)
  • کتاب کا سرورق تیار کیا جاتا ہے۔
  • کتاب کا اندراج کروایا جاتا ہے اور قانونی کاروائی مکمل کی جاتی ہے، یعنی آئی ایس بی این خریدا جاتا ہے۔
  • اشاعت کی لاگت (پرنٹنگ چارجز)

آپ کو اپنی کتاب کی اشاعت کےلیے اپنے مسودے کی برقی فائل  ادارے کو بھیجنی ہوگی جسے دیکھنے کے بعد، اگر مسودےکو ادارت کی ضرورت ہوئی تو، ادارہ آپ کو درکار خدمات کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ اگر ہاتھ سے لکھے گئے مسودے کو برقی فائل میں تبدیل کروانا چاہتے ہیں تو یہ سروس بھی داستان سے  لے سکتے ہیں۔

مسودہ جب اپنی بہترین صورت کے ساتھ سامنے آئے گا تو  اس کے بعد آپ کے مسودے کی پرنٹ ریڈی فائل تیار کی جائے گی یعنی وہ مسودہ جو مکمل طور پر پرنٹنگ کےلیے تیار ہو۔پھر کتاب کا  سرورق تیار کیا جائے گا جس میں مصنف کی تصویرکے علاوہ دوسرے مصنفین کی رائے، کتاب  کا نمائندہ شعر یا کتاب سے اقتباس استعمال کیا جا سکتا ہے۔کتاب کے  کاغذ کا معیار اور جلد سازی کی قسم آپ کی انتخاب کردہ خدمات کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

آپ مندرجہ بالا کام خود مکمل کر کے اچھی بچت کر سکتے ہیں، البتہ اندراج کی فیس ادا کرنا ضروری ہوگی کیوں کہ وہ ہمیں آپ کا کام قانونی طور پر محفوظ رکھنے کےقابل بناتی ہے۔نیز  مصنف مسودہ  بہ ذریعہ ای۔میل بھیجتے وقت  ادارے کو باضابطہ یا رسمی طور پر  تفصیل سے آگاہ کریں  گے کہ انھیں مسودےپر ادارتی ٹیم  کی رائے کے ساتھ ساتھ  کس حوالے سے معلومات درکار  ہیں۔ (تفصیل بھیجنا ضروری ہے نہ کہ صرف مسودہ بھیج دیا جائے۔)

مسودے پر رائے اور مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد فیصلہ کرنا آپ کا حق ہے۔

ممبرشپ

مزید کیا آپ ہماری ممبرشپ کے بارے میں جانتے ہیں؟

کتاب شائع کرنے کے لیے داستان کی لانچ کردہ سالانہ ممبرشپ لینا ازحد ضروری ہے جو کہ ٥٠٠٠ روپے کی ہے۔ اس ممبرشپ کو لانچ کرنے کی وجہ ان مصنفین ممبران کا سہولتیں مہیا کرنا ہے جو ادب اور بطور ادیب سنجیدہ ہیں۔ کئی ایسے غیر سنجیدہ لوگ آتے ہیں جو اپنی تحاریر اپ لوڈ کر کے غائب ہوجاتے ہیں اور داستان کے بار بار ای میل کرنے پر بھی جواب نہیں دیتے۔ ان وجوہات کی بنأ پر داستان نے ممبرشپ لانچ کی ہے۔ ممبر شپ خریدنے پر نہ صرف آپ داستان سے جڑے رہیں گے بلکہ کتاب کی پروموشن کے حوالے سے بھی داستان بھرپور تعاون کرے گا اور سروسز پر ١٠ فیصد رعایت بھی بطورِ خاص دی جائے گی۔ ممبر بننے پر مزید سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں جن میں مفت بک مارکز، لامحدود پوسٹرز، پروموشنل وڈیوز اور بہت کچھ شامل ہے۔ مصنفین کو سہولیات فراہم کرنا ہی داستان کا اہم ترین مقصد ہے۔

داستان کی جانب سے ادیب کو دی جانے والی تمام خدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اختیاری خدمات

ادارتی خدمات

کیا آپ اس الجھن کا شکار ہیں کہ کس فقرے کے آگے کوما ڈالیں؟کیا آپ کو ترمیم کنندہ کاتعین کرنےمیں مشکل پیش آتی ہے؟اگر ان سوالوں کا جواب ہاں میں ہے تو گھبرائیے نہیں کیوں کہ داستان کے پاس آپ کی تمام پریشانیوں کا حل موجود ہے۔

داستان تین قسم کی ادارتی خدمات مہیا کرتا ہے :

۱۔بنیادی ادارت: اس میں گرامر اور رموزِ اوقاف کی اغلاط شامل ہیں۔مدیر(ایڈیٹر)صرف رموزِ اوقاف اور ہجوں کی اصلاح کرے گا۔اس میں فارمیٹنگ، جملے کی ساخت اور آرا شامل نہیں ہوں گی۔

٢۔ثانوی ادارت: اس میں گرامر، رموزِ اوقاف اور ہجوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ فارمیٹنگ اور جملے کی ساخت کے لیے آرا شامل ہیں۔زمانوں کی ساخت صحیح کی جائے گی، جملے دوبارہ ترتیب دیے جائیں گے، اور کتاب کی ترتیب پربھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

۳۔دریم ادارت: اس میں اوپر بیان کی گئی دونوں ادارتی خدمات کے ساتھ ساتھ مدیر(ایڈیٹر)کی جانب سے آرا، مواد میں اضافےاور کمی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔نیز ایک مربوط تسلسل کے ساتھ کتاب کی باقاعدہ فارمیٹنگ کی جائے گی۔اس قسم کی ادارت ای۔اشاعت اور ہارڈ کاپی کےلیے ہو گی اور داستان کے سینئر ناقدین کی طرف سے جائزہ، جس سے ادیب کو بہترین درجہ ملتا ہے، میسر ہو گا۔مدیر(ایڈیٹر)کی جانب سے ادیب کے لیےدو مفت جائزے اور لامحدود رہنمائی میسر ہو گی۔

چارجز درج ذیل ہیں؛

الفاظ کی تعداد بنیادی ادارت ثانوی ادارت دریم ادارت
٥٠٠٠ سے کم الفاظ ٣٠٠٠ روپے ٤٠٠٠ روپے ٥٠٠٠ روپے
٥٠٠٠ تا ١٠٠٠٠ ٦٠٠٠ روپے ٨۰۰۰ روپے ١٠٠٠٠ روپے
١٠٠٠٠ تا ٢٠٠٠٠ ١٥٠٠٠ روپے ٢٢٠٠٠ روپے ٣٠٠٠٠ روپے
٢٠٠٠٠ تا ٤٠٠٠٠ ٢٥٠٠٠ روپے ٣٢٠٠٠ روپے ٤٠٠٠٠ روپے
٤٠٠٠٠ سے زائد الفاظ ٣٠٠٠٠ روپے ٤٠٠٠٠ روپے ٦٠٠٠٠ روپے

 

نوٹ : کتاب کی ترتیب کے مطابق مدیر ادارت کی بابت  مشورہ دے گا جس کے بعد ادیب ادارت  کا انتخاب کرے گا۔ الفاظ کی حتمی تعداد کے ساتھ حتمی چارجز بتائے جا سکتے ہیں۔

ڈیزائن کی سہولت

اگر آپ سرورق ڈیزائن کی خدمات لینے کے خواہش مند ہیں تو اس کی دو صورتیں ہیں:

۱۔بنیادی ڈیزائن: یہ ڈیزائن ادارتی اور ڈیزائن ٹیم کی جانب سے بنایا جائے گا جو کہ ادارتی ٹیم کی جانب سے تصور اور ایک چھوٹے سے جائزے پر مبنی ہو گا۔ادیب اس بحث میں شامل نہیں ہوتا۔نیز ڈیزائن کا بنیادی تصور منتخب کرنے اور اس پر نظرثانی کا اختیار بھی ادیب کے پاس موجود نہیں۔

نوٹ: مکمل تبدیلیاں اورسرورق کو دوبارہ ڈیزائن کرنا خدمات میں شامل نہیں۔ادیب کو دیے جانے والے ڈیزائن پر اکتفا کرنا ہو گا۔ڈیزائن کی انفرادیت اور جدت کو ہم یقینی بنائیں گے۔

٢۔اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن: سرورق، ڈیزائن ٹیم اور ادیب کی جانب سے بنایا جائے گا جو کہ ادارتی ٹیم کی جانب سے تصور اور ایک چھوٹے سے جائزے پر مبنی ہو گا۔اس عمل میں ادیب کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔ادیب کو بنیادی ڈیزائن میں تبدیلی کے لیے ایک مفت جائزہ اور ڈیزائن ٹیم کے ساتھ سرورق کے تصور پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک مفت سیشن دیا جائے گا۔مکمل تبدیلیاں اور سرورق کی دوبارہ ڈیزائننگ جائزے میں شامل نہیں۔

قسم قیمت
بنیادی ڈیزائن ٦٠٠٠ روپے
اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن ١٠۰۰۰ روپے

نوٹ : اگر آپ چاہیں تو خود بھی سرورق مہیا کر سکتے ہیں جس کے جملہ حقوق مصنف کے پاس محفوظ رہیں گے۔

پروفیشنل سوشل میڈیا پیجز پر تشہیر ی پیکجز

پریمیم  پلس پریمیم بنیادی
لوگو + سرورق + مصنف کا پوسٹر + اقوال کا پوسٹر لوگو + سرورق+ مصنف کا پوسٹر لوگو + سرورق
٢٠٠٠٠ روپے ١٥٠٠٠ روپے ١٠٠٠٠ روپے

اس کے علاوہ ہم آپ کی ذاتی پسند پر مبنی کتاب کے خاکے اور بک مارکس بھی فراہم کرتے ہیں۔قیمت کا تعین مصنف کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔اپنا کام ہمیں اس پتے پر ای۔میل کریں۔ merasawal@daastan.com

لازمی خدمات

پرنٹ ریڈی فائل

پرنٹ ریڈی فائل وہ فائل ہوتی ہے جس میں مسودہ مکمل طور پر پرنٹنگ کےلیے تیار ہو چکا ہوتا ہے اور غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔

پرنٹنگ کےلیے بھیجنے سے قبل کتاب کی مکمل فارمیٹنگ کے ساتھ ساتھ پرنٹ ریڈی فائل میں فانٹ سائز کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ترتیب سے کتاب میں موجودہ مواد کو سیٹ کیا جاتا ہے۔معمولی سی غفلت بھی ہارڈ کاپی کا سارا دستہ تباہ کر سکتی ہے۔یہ فائل ادیب کو پرنٹ سے قبل پی۔ڈی۔ایف کی صورت میں بھی بھیجی جاتی ہے۔اس میں پروف ریڈنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔مصنف سے ایک دفعہ منظور ہو جانے کے بعد ادارہ فائل میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنے کا مجاز نہیں ہو گا اور نہ ہی فائل پرنٹنگ سے واپس منگوائی جا سکے گی۔

آپ کا مسودہ پہلے سے ٹائپ ہے یا لکھا ہوا موجود ہے، داستان دونوں صورتوں میں ادارت فراہم کرتا ہے۔ہمارے پاس اسٹینڈرڈ ریٹس موجود ہیں اور انھی ریٹس کے مطابق فی صفحہ چارج کیا جاتا ہے۔فائل کا رف اسکیچ بنا کر صفحات کی تعداد کا تعین کیا جاتا ہے۔

سروس کی قسم / صفحات کی حد ١٠٠– ١٥٠ صفحات ١٥٠- ٣٠٠ صفحات ٣٠٠- ٥٠٠ صفحات
پہلے سے ٹائپ کردہ فائل ٥٠ روپے فی صفحہ ٤٠ روپے فی صفحہ ٣٠ روپے فی صفحہ
ہاتھ سے لکھاگیا مسودہ ١٢٠ روپے فی صفحہ ١١٠روپے فی صفحہ ١٠٠ روپے فی صفحہ

اگر آپ خود یہ فائل مہیا کر سکتے ہیں تو بھی قابلِ قبول ہوگی مگر پرنٹ میں کسی بھی غلطی کی صورت میں داستان ذمہ دار نہیں ہوگا۔

نظرِ ثانی کی پالیسی: مصنف کو تین دفعہ مفت نظرثانی کروانے کا حق حاصل ہوگا۔اس کے بعد ایک ہزار فی گھنٹہ چارج کیا جائے گا جس کے بعد مسودے میں تبدیلی ممکن ہو سکے گی۔

آئی۔ایس۔بی۔این(ISBN)

انٹرنیشنل سٹینڈرڈ بک نمبر ایک نیومیرک کمرشل شناختی نمبر ہے۔اشاعتی ادارے یہ نمبر بین الاقوامی آئی۔ایس۔بی۔این ادارے سے ملحق کسی ایجنسی سے خریدتے ہیں اور ہر ایڈیشن کےلیے ایک نیا نمبر تفویض کیا جاتا ہے۔ یہ نمبر آپ کی تحریروں کو سقہ بازی سے بچانے کےلیے دیا جاتا ہے تاکہ مسودہ چوری ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکے۔

آئی۔ایس۔بی۔این نمبر حاصل کرنے  کا خرچہ؛

ڈیجیٹل کتاب پرنٹ کتاب
٢٠٠٠ روپے ٤٠٠٠ روپے

اشاعت / پرنٹنگ

کل لاگت مندرجہ ذیل عوامل پر منحصر ہوگی :

  • کتاب کا سائز
  • کاغذ کا معیار
  • جلد سازی کی قسم
  • اشاعت کی قسم
  • حجم (کل صفحات)

کتاب کا سائز سمجھیے :

کتاب آپ کی پسند کے سائز یا اشاعت کے معیاری سائز کے مطابق شائع ہوگی۔عموماً ہمارا معیاری سائز ٨.٥×٥.٥ ہوتا ہے۔بڑا سائز ٩×٦، ٩×٩ اور A4  ہوتا ہے۔کتاب کا سائز مسودے کی روح پر بھی منحصر ہوتا ہے مثلاً ناول ٨×٥ سائز پر، نصابی کتب 4A اور بچوں کی کہانیاں ٩×٩ سائز پر شائع ہوتی ہیں۔

کاغذ کا معیار سمجھیے :

کاغذ کے معیار سے مراد اس کا عرض اور وزن ہے۔عام طور پر معیاری کاغذ ٦٠GSM(چھوٹا)، ٧٠GSM(درمیانہ)اور ٨٠GSM(بڑا)کا ہوتا ہے۔کچھ ادیب کریم پیپر(بہترین معیار)کا انتخاب کرتے ہیں۔یہ قدرے مہنگا کاغذ ہوتا ہے اس لیے زیادہ تر کتابیں اور ناول عام معیار پر ہی چھاپے جاتے ہیں۔

تاہم، اگر آپ کا مسودہ تصاویر پر مبنی ہے جیسا کہ سفرناموں اور تصویر کشی کی کتابوں میں ہوتا ہے تو آرٹ/گلوسی پیپر کا استعمال کیا جائے گا۔یہ عام کاغذ سے قدرے مہنگا ہوتا ہے۔جب کہ بچوں کی کتب کو موٹے عرض کے کاغذ پر چھاپا جاتا ہے۔حتمی لاگت بتانے سے پہلے مصنف سے یہ تمام باتیں آمنے سامنے بیٹھ کر طے کی جاتی ہیں۔

جلد سازی سمجھیے :

معیار کے لحاظ سے جلد سازی کی تین قسمیں موجود ہیں :

١۔ پِن جلد

٢۔ کاغذی جلد

۳۔ سخت جلد(ہارڈ کوَر)

١۔ پِن جلد: ساٹھ سے کم صفحات پر مشتمل مخطوطے پر پِن جلد کی جاتی ہے۔یہ باقیوں کی نسبت سستی جلد ہے۔مزید یہ کہ پن بائنڈنگ میں سرورق   کے لیےچمکیلے کاغذ(glossy paper)کا استعمال کیا جاتا ہے جو اسے چمکدار بناتا ہے۔

٢۔ کاغذی جلد: سو یا اس سے زیادہ صفحات پر مشتمل مسودے کی گرم گلو((hot glueکی مددسےجلدسازی کی جاتی ہے، جسے بہترین جلد کہا جاتا ہے۔کاغذی جلد باقیوں کی نسبت موٹی ہوتی ہے۔

۳۔ سخت جلد(ہارڈ کوَر):دو قسم کے ہارڈ کوَر دستیاب ہیں، سادہ ہارڈ کوَر(سادہ)اوراضافی جیکٹ والا ہارڈ کوَر(اعلی معیار)۔معیاری اردو کتابو ں میں عموماً سخت جلد کا انتخاب کیا جاتا ہے جنھیں صرف سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل مسودے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ہارڈ کوَر کو سب سے مضبوط جلد مانا جاتا ہے۔

 جِلد وں کے نمونےدیکھنےکےلیےاس لنک کو دبائیں۔

نمونے برائے جلد سازی

https://drive.google.com/file/d/1FUbbvwtMQqNYR5JPfRd88DvpCIVx14Nb/view?usp=drivesdk

اشاعت کی قسم سمجھیے :

اشاعت کی قسم کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا مسودہ سیاہ و سفید ہئیت میں شائع کیا جائے گا یا رنگین میں؟ اگر چھوٹے حجم(lot) یعنی ٢٤، ٥٠، ١٠٠ یا ٢٠٠ نقول(کاپیز) میں  پرنٹنگ کا انتخاب کیا گیا ہے تو وہ  روایتی پرنٹنگ سے قدرے مہنگی ہوتی ہے۔اگر آپ ایک رنگین صفحہ شامل کروانا چاہتے ہیں تو یہ بیس روپے فی صفحہ فی کاپی ہوگا۔اگر آپ کا مسودہ مکمل رنگین ہے تو مثالی طور پر اسے آرٹ پیپر پر چھاپا جائے گا اور قیمتیں مختلف ہوں گی۔ہمیں اپنی کتاب کی تفصیلات ای۔میل کریں تاکہ آپ کو تخمینہ فراہم کیا جا سکے۔

کتاب کا حجم سمجھیے :

عام طور پر مارکیٹ میں تمام پرنٹرز زیادہ حجم کی پرنٹنگ کرتے ہیں یعنی ٥٠٠ نقول یا اس سے بھی زیادہ۔اوسطاً ایک لاکھ یا اس سے زیادہ کی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے تاہم ایک نئے مصنف کےلیے اتنی سرمایہ کاری زیادہ مشکل  ہوتی ہے۔اس معاملے میں باقی آرا پر(جو کہ گمراہی کا سبب بن سکتی ہیں)کان دھرنے سے گریز کریں۔ایک نئے مصنف کو بڑے پیمانے پر کتاب چھاپنے سے پہلے قارئین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کی ضرورت ہوتی ہے جو کتاب کی مقبولیت اور کامیابی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔

حجم کی آسان تفصیلات نیچے درج ہیں جو آپ کو فیصلہ لینے میں آسانی فراہم کریں گی۔اگر آپ کا کوئی سوال یا الجھن ہے تو بلاجھجک ہم سے رابطہ کریں، داستان کو آپ کے کام آ کر خوشی ہوگی۔

حجم مقصد متعلقہ قارئین
کم پرسنل نیا مصنف محدود
زیادہ کمرشل تجربہ کار مصنف بڑی تعداد میں

صفحات کی تعداد

نیچے دی گئی لاگت کم سے کم معیاری 8.5 × 5.5 انچ سائز، پر مشتمل سیاہ و سفید کاغذ کی مناسبت سے ہے۔

پِن جلد(پچاس صفحات پر مشتمل کتاب)

تعداد قیمت فی صفحہ کل لاگت
٣٠ کتابیں 6.75 روپے 10,500 روپے
٥٠ کتابیں 7 روپے 16,875 روپے

گرم(ہاٹ)گلو جلد(سو صفحات پر مشتمل کتاب)

تعداد قیمت فی صفحہ کل لاگت
٥٠ کتابیں 5.50 روپے 27,500 روپے
١٠٠ کتابیں 5.25 روپے 52,500 روپے

سخت جلد(سادہ)(سوسےزائد صفحات پر مشتمل کتاب)

تعداد قیمت فی صفحہ کل لاگت
٥٠ کتابیں 6.50 روپے 32,500 روپے
١٠٠ کتابیں 6  روپے 60,000 روپے

سخت جلد(اضافی جیکٹ کے ساتھ)

تعداد قیمت فی صفحہ کل لاگت
٥٠ کتابیں 7  روپے 35,000 روپے
١٠٠ کتابیں 6  روپے 60,000 روپے

ضرورت کی بنیادوں پر طلب کردہ ڈسکاؤنٹ کی سہولت موجود ہے۔اگر آپ نے ممبر شپ خریدی ہوئی  ہے تو آپ کو تمام خدمات پر دس فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا یعنی کل لاگت سے دس فیصد کم رقم واجب الادا ہوگی۔

نوٹ: مندرجہ بالا اعداد و شمار سےصرف تخمینوں کا حوالہ دیا گیاہے۔تاہم دستی مسودے کی لمبائی اور فطرت کے مطابق قیمت کا تعین کیا جائے گا۔

زیادہ حجم کی پرنٹنگ یعنی ٥٠٠ سے زیادہ نقول(کاپیز) میں لاگت کا (واضح؛ بتدریج کم خرچے کا) فرق آ سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے merasawal@daastan.com  پر  رابطہ کریں۔ اپنامسودہ  urdueditorial@daastan.com  پر بھیجیں تا کہ پڑھ کر رائے اور حتمی چارجز کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔

اطمینان کی ضمانت

اگر آپ کو اپنی پسند کا معیار نہیں ملتا یا داستان آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اترتا تو بغیر کسی سوال و جواب کے آپ کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

داستان ایک معروف اشاعتی ادارہ ہے جو اشاعتی حلقوں میں شفافیت اور اعلیٰ کارکردگی کا معیار بلند کر رہا ہے۔ہمارا مقصد اپنی بہترین پیشہ ورانہ مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ مل کر صارف کو بہترین خدمات مہیا کرنا ہے۔آپ کا اعتماد ہماری طاقت ہے۔

Souvenirs/ کتب بینی کے حوالے سے چیزیں (بک مارکز)

مصنف اور ناشر داستان سے دلچسپ چیزوں کا مجموعہ لے جا سکتے ہیں۔اگر آپ کو بک مارکس جمع کرنے کا جنون ہے، آپ کسی ادبی کلب سے منسلک ہیں، یا ایسے مصنف ہیں جو قارئین کو بھاتا ہے تو آپ انتہائی جاذبِ توجہ بک مارکس چھپوا کر گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔

تعداد ١٠٠ ٢٥٠ ٥٠٠ ١٠٠٠
قیمت ١٠٠٠ روپے ١٥٠٠ روپے ٢٥٠٠ روپے ٣٠٠٠ روپے

ہم آپ کے دروازے پر تمام مواد مفت فراہم کریں گے۔سات سے دس دن تک آرڈر آپ کے گھر پہنچا دیا جائے گا۔بک مارکس کو کارڈ پیپر پر تیار کیا جائے گا جو ایک طرف سے مکمل رنگین ہوگا۔

دیگر خدمات

ترجمہ نگاری

داستان آپ کو مسودے کی ترجمہ نگاری  کی خدمت بھی فراہم کرتا ہے۔چاہے انگریزی سے اُردو یا اُردو سے انگریزی زبان میں ترجمہ کروانا ہو، داستان کے پروفیشنل ترجمہ نگاروں کی ٹیم آپ کو لفظی نہیں بلکہ با معنی ترجمہ فراہم کرے گی۔

Daastanhttps://daastan.com/blog
Daastan is a literary forum working for revival of literature in Pakistan. We connect writers with opportunities for career growth.

Related Articles

The Bestselling Science Fiction Books of All Time

Introduction: Science fiction has always captivated readers with its ability to transport...

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

The Bestselling Science Fiction Books of All Time

Introduction: Science fiction has always captivated readers with its ability...

Daastan Published Authors at Pre-Book Conference at UMT ILA

At the Pre-Book Conference, organized by the Institute of...

Top Book Publishers of Pakistan

In the diverse landscape of Pakistani literature, there are...

Stay in touch!

Follow our Instagram