مصنفہ ایک قومی ادارے میں اہم پوسٹ پر فائز ہیں۔ اپنے والد مرحوم کی محبت میں یہ کتاب کہانی ان کی یادوں کو زندہ رکھنے کے لیے لکھ ڈالی ہے۔ "بابائے اناٹومی" صرف ایک سوانح عمری نہیں بلکہ ایک بیٹی کی اپنے والد سے محبت، عقیدت اور فخر کی داستان ہے، جس میں مصنفہ نے یادوں، مشاہدات اور تاریخی و سماجی پس منظر کو یکجا کرکے ایک مؤثر اور دل کو چھو لینے والی روداد تخلیق کی ہے۔ ان کی یہ کاوش نئی نسل کے لیے علم، محنت، اخلاق اور استاد کے مقام کو سمجھنے کا ایک قیمتی ذریعہ ہے۔