Check out our most recent publications
Numra Noor us Samad

Numra Noor us Samad

@Numra
Karachi, Pakistan Joined May 2020 Travelogue

About the Author

نمرہ نورالصمد کراچی کی رہائشی ہیں اور ان کی پہلی کتاب "شہر کنارے" درحقیقت ان کے سفر کی روداد ہے۔ اِنھوں نے اپنے تحریری سفر کا آغاز بلاگز کے ذریعے کیا لیکن ان کے نزدیک لکھنے سے زیادہ دلچسپ کام کتابیں پڑھنا ہے۔ ان کا مطالعہ بہت وسیع ہے، آٹوبائیوگرافی، سفرنامے اور پاپولر فکشن سے لے کر تقریباً تمام اصنافِ ادب کی کتب کا بغور مطالعہ کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ گھر کی تزئین و آرائش میں بھی حد سے زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں، لہٰذا اسی کام کو پیشے کے طور پر اپنایا۔ "نیویارک انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن"، "ڈیزائنر سوسائٹی آف امریکہ" اور "ہارورڈ ڈیزائن اسکول (edX)" سے انٹیریئر ڈیزائننگ میں مختلف اسناد حاصل کرنے کے بعد "Zeen Interiors" کی بنیاد ڈالی۔ جہاں کمرشل اور رہائشی منصوبوں کے آرائشی امور سے متعلق آن لائن سروسز فراہم کی جاتی ہیں کم لیکن معیاری کام ہمیشہ سے نمرہ کی ترجیح رہا ہے۔ لیکن ان کے لیے سب سے زیادہ اہم بچوں کی دیکھ بھال، اور ان کی تعلیم و تربیت کا دھیان رکھنا ہے۔ دن کا بیشتر حصہ وہ اسی کی نذز کر دیتی ہیں۔ بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کے کھیل و دلچسپیوں میں حصہ دار بننا، نمرہ کے لیے خوشی اور دلی سکون کا باعث ہے۔ بچوں کی مصروفیات سے جو وقت ملے اسے تزئین و آرائش سے متعلق امور کی انجام دہی اور کتابوں کا مطالعہ کرکے گزارنا پسند کرتی ہیں۔ مصنفہ کے ان مشاغل کی جھلکیاں اس کتاب میں بھی جا بہ جا نظر آتی ہیں۔

Statistics as an Author

1Books Published
5Average Rating
67Times Read

Quotes by Numra Noor us Samad

“ویسے سیل سے شاپنگ میں کامیابی کے بعد جو دلی سکون اور مسرت کا احساس ہوتا ہے، اِسے لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔”
“حیرت کے ساتھ خوشی بھی ہوئی کہ ہمارے لیڈرز یہاں اتنے مشہور ہیں کے ايک عام شہری بھی ان کے ناموں سے واقف ہے۔”
“جہاں دن کے وقت قدرتی روشنی پورے کمپلیکس کو منور کر دیتی ہے، وہیں رات کے وقت جا بجا نصب لائٹ فکسچرز سے حیدر علی کلچرل سینٹر جگمگا اٹھتا ہے۔”
Browse all quotes