بچوں کی حفاظت

سیکس ایڈ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ یہ کتاب بچوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے۔سیکس ایڈ پاکستان، پاکستان کی پہلی غیر سرکاری تنظیموں میں سے ایک ہےجو 2020 ءسے جنسیت کے بارے میں تعلیم عام کرنےکے لیے کام کررہی ہے۔یہ تنظیم بچوں میں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ میں فرق کرنے  کا شعور پیدا کرتی ہے ۔پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان میں جنسی تشدد کے واقعات بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔ بچوں میں بڑھتےجنسی تشددکے واقعات کو کم کرنا بے حد ضروری ہے۔اس برے کام میں ملوث لوگوں کو سزا دینے کی ہرممکن سے ممکن کوشش کرنی چاہیےتاکہ ہمارے بچےبھرپور طریقے سے اپنے بچپن کو جی سکیں۔

اس کتاب میں زویا اور ذیشان جیسے دو کرداروں کے ذریعے بچوں کو سکھایا گیا ہے کہ اگر کبھی آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنے بڑوں کو جلد سے جلد اطلاع کرنی چاہیے۔ خاموش رہنے سے بچےاندر ہی اندر احساسِ کمتری کا شکار ہوجاتےہیں اور یوں دوسرے بچوں کی نسبت ایسے بچوں کی ذہنی نشوونمامیں بھی کمی آجاتی ہے۔ ٹھیک اسی طرح اگر آپ کا بچہ کسی ایسےحادثے کا شکار ہوجائے تو بجائے اسے ڈانٹ کر خاموش کروانے کے،انھیں حوصلہ دینا چاہیےکیونکہ ایسے حادثے میں غلطی بچے کی نہیں ہوتی۔ جتنی جلدی ہوسکے مجرم کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تاکہ معاشرے کے دوسرے بچے ایسے حادثات کا شکار نہ ہوں۔

اس کتاب میں اغواکاری اور جنسی استحصال سے بچنے کے لیےکچھ احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں جیسے:

بچوں کو بتائیے کہ وہ اجنبی افراد سے اکیلے میں گھومنے پھرنے سے پرہیز کریں۔اگر وہ انھیں ساتھ چلنے کا کہیں تو صاف انکار کرنا چاہیے۔ بچوں کو بتائیں کہ کسی خطرے یا ایمرجنسی کی صورت میں کیا کرنا چاہیے۔ بچوں کے لیے گھر میں ایک ایمرجنسی بک خصوصی طور پر تیار رکھنی چاہیے۔

 

ایسی ہی اور بہت مفید باتیں اس کتاب میں درج ہیں۔کتاب کا اندازِبیان سادہ اور سہل ہے اس کے ساتھ ساتھ دلکش تصاویر کے ذریعےمنظرکشی بھی کی گئی ہے۔تو پھر ابھی اپنے بچوں کے لیے اس معلوماتی کتاب کو آرڈرکریں۔

Related Articles

The Bestselling Science Fiction Books of All Time

Introduction: Science fiction has always captivated readers with its ability to transport...

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

The Bestselling Science Fiction Books of All Time

Introduction: Science fiction has always captivated readers with its ability...

Daastan Published Authors at Pre-Book Conference at UMT ILA

At the Pre-Book Conference, organized by the Institute of...

Top Book Publishers of Pakistan

In the diverse landscape of Pakistani literature, there are...

Stay in touch!

Follow our Instagram