ناتمام قصے از نرمین سرھیو

ہر دور ادب پیدا کرنے کے نئے نسخے ساتھ لے کر آتا ہے۔کتابیں عام انسان کو عظیم انسان بناتی ہیں۔”ناتمام قصے“ نرمین سرھیو کے قلم سے نکلی ایک بہترین کتاب ہے جسے داستان نے شائع کیا ہے۔”نرمین سرھیو“ ایک ہمہ جہت شخصیت کی مالک ایک بہترین ادبیہ ہیں جنھیں کتابیں پڑھنے سے بےحد لگاؤ ہے۔وہ ینگ رائٹرز فورم کے حیدرآباد چیپٹر کی صدر ہیں۔پاکستان کے نامور پبلشنگ پلیٹ فارم ”داستان“ کے ساتھ اُن کا نام بطور مدیرۂ اعلیٰ تین سال سے جڑا ہوا ہے۔

”ناتمام قصے“ افسانوی ادب پر مبنی کتاب ہے جس کا دلکش اندازِ بیان قاری کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔یہ کتاب دو خطوط، آٹھ افسانوں، تین تمثیلی مضامین اور ایک ادھورے مکالمے پر مشتمل ہے۔”نرمین سرھیو“کو الفاظ پر مکمل گرفت حاصل ہے۔ ان کی تحریروں میں بلا کی روانی دکھائی دیتی ہے۔ ”نرمین سرھیو“ نے اس کتاب میں ”خط بنام محبوبہ“ کے عنوان سے ایک بہترین تحریر لکھی ہے۔ اس خط سے لیا گیا یہ بہترین اقتباس آپ کی خدمت میں پیش ہے

”تمھاراساتھ میری محبت کے لیے ہمیشہ تسکین کا باعث رہا۔تمھاری ہر ادا نے میرے دل کو سکون بخشا۔تمھارے لبوں پر پھوٹتی شگفتہ ہنسی نے مجھے دیوانہ بنایا۔تمھاری ذہانت کا میں دل سے قائل ہوا۔تمھاری خفگی اور تمھاراروٹھنا، ہر بات نے مجھے بےقرار کیامگر سنگ بتائے ہر لمحے ، مجھ پر یہ انکشاف ہوتا رہاکہ تم سر تاپا ایک پُراِسرارہو۔“

تمثیلی مضامین اُردو ادب میں ہمیشہ سے نمایاں رہے ہیں۔تمثیل سے مراد ایسا انداز بیان ہے جس میں اکثر غیر ذی روح اور غیر ذی عقل اشیاءکو جاندار بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اور ان باتوں یا افسانوں کی مدد سے انسان کے اخلاق و جذبات کاتزکیہ و اصلاح کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔”نرمین سرھیو“ الفاظ کو استعمال کرنے کے ہنر سے بخوبی واقف ہیں۔ان کی تحریریں انسانی جذبات کی بہترین طریقے سے عکاسی کرتی ہیں۔ ان کے لکھے گئے تمثیلی مضامین میں روانی دکھائی دیتی ہے۔ مثال کے طور پر یہ جملے  ملاحظہ فرمائیں:

”آرزوؤں کا ماتم،ضرورتوں کا احتجاج، خواہشوں کی تعبیریں، دل کی چینخیں،لفظ’کاش’ کاخون ہونا،وجود کی حسرتوں کے بھسم ہونےکا اعلان کرتا تھالیکن اس راکھ کو ناجانےکون سا جذبہ، کون سا احساس دھیما کردیتا تھا۔وقت کی ہوا راکھ کو مختلف سمتوں میں بکھیر دیتی تھی اور نہ جانے کیسے وقت کی ٹھنڈی ہوا ان اُبلتے جذبوں کے اُبال کو، ان جذبوں کی گرمائش کو دھیما کردیتی۔“

”نرمین سرھیو“ کے لکھے گئے افسانوں میں معاشرتی زندگی کو زیرِبحث لایا گیاہے۔ان کے لکھے گئے کردار ہمیں بہت کچھ سکھاتے ہیں۔مصنفہ نےاپنے  افسانوں میں بھی الفاظ کا چناؤ بڑی عمدگی سے کیا ہے۔

کچھ قصے ناتمام ہی اچھے لگتے ہیں۔ یہ ناتمام قصے قاری کو بہت کچھ سکھا جاتے ہیں۔”ناتماقصے“ کچھ ایسی ناتمام کہانیوں پر مشتمل ہے جسے مکمل کرنے کا اختیار قاری کےپاس ہے۔

داستان ایک بہترین ادارہ ہے جس نے اس کتاب کی اشاعت  اور طباعت کے فریضے کو بڑی خوبصورتی سے سرانجام دیا ہے۔اس کتاب کا خوبصورت سرِورق کتاب کے نام سے میل کھاتا دکھائی دیتا ہے۔ آپ کو بھی یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔

Related Articles

How to Make an Ebook: A Beginner’s Guide for Authors

Creating an eBook is one of the easiest ways for writers,...

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

How to Make an Ebook: A Beginner’s Guide for Authors

Creating an eBook is one of the easiest ways...

What Is an Ebook? Complete Guide for Readers and Writers

Did you know that the idea of digital reading...

Sana Alvi’s The Night She Drowned: Murder Mystery with Daastan

Solving Velvet Vista’s Secrets “The Night She Drowned,” published by...

Stay in touch!

Follow our Instagram

Let's Get in Touch with Us