Check out our most recent publications
Maira Anwaar Rajpoot

Maira Anwaar Rajpoot

@mairaanwaarrajpoot
Pakistan Joined Jun 2020 Romance

About the Author

میرے تعارف میں لکھنے کے لیے کچھ بھی ایسا منفرد اور قابلِ ذکر نہیں۔۔۔ میرا بس اتنا ہی تعارف ہے کہ میرا نام مائرہ انوار راجپوت ہے۔ قلم کو مشعل بنا کر اندھیرے بھگانا چاہتی ہوں،قلم تھام کر تلوار گرانا چاہتی ہوں۔ میرا تعلق جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے شہر کے روایتی مشرقی گھرانے سے ہے جہاں تعلیم حاصل کرنا اپنے آپ میں ایک معرکہ ہے۔ میرے پاس ساتھ لگانے کے لیے کوئی بڑا حوالہ موجود نہیں سوائے اپنے لکھے لفظوں کے۔ میں نے جو لکھا، جتنا لکھا وہی میرا حوالہ ہے۔ اس بات کے کہنے کا مقصد یہ نہیں کہ میں بڑا حوالہ نہ ہونے پر شرمندہ ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسے باپ کی بیٹی ہوں جنہوں نے ناخواندہ ہونے کے باوجود ہماری پرورش ایک خواندہ اور آزاد ماحول میں کی، ہمیں اڑنے کے لیے کُھلا آسمان دیا۔۔


اپنے بچپن سے ہی میں نے سمجھ لیا تھا کہ مجھے وہ سب سنائی دیتا ہے جو لوگ کہتے نہیں ہیں پر کہنا چاہتے ہیں۔ مجھے وہی سب لکھ کر پیش کرنا ہے۔۔۔ لکھنا میرا خواب ہے صرف اتنا کہنا ناکافی ہوگا۔ کسی سہولت، حوالے، تجربے اور رہنمائی کے بغیر میں جس جہد سے یہاں تک آئی ہوں میں خوب جانتی ہوں کہ اس سے دوگنی چوگنی جہد مجھے آگے جانے کے لیے کرنی ہوگی لیکن میں تیار ہوں۔

Statistics as an Author

1Books Published
4Average Rating
44Times Read

Quotes by Maira Anwaar Rajpoot

“ٹھاٹھیں مارتی لہریں، روشنیاں، دور سے آتی موسیقی کی آواز اور چاند کی تیکھی روشنی، یہ ایک دلفریب منظر تھا۔”
“’’یہاں مختلف سرگرمیاں بھی کروائی جاتی ہیں، یہاں سیاح تھائی طرز کے روایتی گھروں کے علاوہ کھیل اور فنون لطیفہ سے لطف اندوز ہونے بھی آتے ہیں۔”
“ہر شاپنگ مال کے باہر کچھ فاصلے پر بدھا کے بت نصب کیے گئے ہیں، راہگیر اور سیاح رک کر اگربتیاں جلاتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔”
Browse all quotes