حرفِ تمنا از ممتازؔ

اُردو ادب میں شاعری ایک جامع صنف ہے۔ ہر دور میں شعرا نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کام لاتے ہوئے اس صنف کو وسعت دی۔حرفِ تمنا ہمارے شاعر ممتازؔ کا ایک لاجواب شعری مجموعہ ہے۔

کا تعلق پنجاب کے ایک کسان گھرانے سے ہے۔انھیں اپنے اسکول کے زمانے سے ہی شاعری سے لگاؤ تھا۔ ممتازؔ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں اور آج کل ٹورنٹو میں مقیم ہیں۔ ٹورونٹو جانے سے قبل انھوں نے زندگی کا ایک لمبا عرصہ سعودی عرب میں گزارا جہاں پر انھوں نے مملکت کے بہت سارے تعمیراتی منصوبوں پر کام کیا۔

ممتازؔ کی شاعری میں روانی جھلکتی ہے۔ان کی نظمیں بناوٹ سے پاک ہوتی ہیں۔انھوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اپنی اس کتاب میں قلم بند کیا ہے۔ممتازؔ کی کتاب سے لی گئی خوبصورت نعت کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:

مبارک ساعتیں آئیں ہُوا حاضر میں قدموں میں
پیاسِ دید مدت سے چھپی بیٹھی تھی اشکوں میں

تھے جذباتِ مسرت بھی، تھا احساسِ ندامت بھی
حضور نبی خاتمؐ سے تھی امید ِ شفاعت بھی

ممتازؔ کا اسلوب رواں اور عمدہ ہے۔ ان کے اشعار میں تازگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ممتازؔ کو شاعری پڑھنا شروع سے ہی پسند تھا۔ وہ اقبال ؒ سے بےحد متاثر ہیں۔ ممتازؔنے اپنے فارغ وقت میں کلام اقبال کا بھی گہرائی سے مطالعہ کیا۔ انھیں وطن پاکستان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں اور ان کی یہی محبت ان کے اشعار میں بھی جھلکتی ہے۔

اے مِری چاہت کے مرکز، جاں سے بھی محبوب تر
کیسے کیسے تیری مٹی سے ہوئے پیدا گُہر

قائدِ اعظم وہ میرِ کارواں، مردِ متین
اُن کی وُہ جہد ِمسلسل اُن کا وہ محکم یقین

ہند میں تحریکِ آزادی کے وُہ سالار تھے
سب حریفوں سے وُہ تنہا برسرِ پیکار تھے

ممتازؔ کی شاعری مختلف موضوعات کے گرد گھومتی ہے جیسےعشقِ حقیقی، عشقِ رسول،عشقِ مجازی،سائنس، موت، حیات،حب الوطنی اور شبِ تنہائی وغیرہ ۔اس کے علاوہ انھوں نے قائداعظم ؒاورعلامہ اقبالؒ کی سیرت پر بھی شاعری لکھی ہے۔درحقیقت یہ کتاب ممتازؔ کے احساسات اور تجربوں کا بیان ہے۔اگر آپ بھی شاعری پڑھنے کے شوقین ہیں تو ابھی اپنی کتاب آرڈر کریں۔

Related Articles

The Bestselling Science Fiction Books of All Time

Introduction: Science fiction has always captivated readers with its ability to transport...

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

The Bestselling Science Fiction Books of All Time

Introduction: Science fiction has always captivated readers with its ability...

Daastan Published Authors at Pre-Book Conference at UMT ILA

At the Pre-Book Conference, organized by the Institute of...

Top Book Publishers of Pakistan

In the diverse landscape of Pakistani literature, there are...

Stay in touch!

Follow our Instagram