لکی انسانی سرکس از جہانگیر بدر

لکی انسانی سرکس

مصنف: جہانگیر بدر

تحریر: دِیا خان بلوچ

اگر کتاب کے کور کو دیکھا جائے اور عنوان کو پڑھا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ یہ کتاب سرکس کے بارے میں ہوگی۔لیکن کیا آپ نے یہ سوچا ہوگا کہ اِس سر کس میں انسان جانوروں کی جگہ ہوں گے اور جانور انسانوں کی جگہ۔نہیں نا تو جانیے اِ س بلاگ میں۔

کتاب ”لکی انسانی سرکس“ میں تقریباً بیس جانوروں اور پرندوں کے بارے میں تحریریں ملتی ہیں، جن میں مینڈک، بکرا، گدھا، بندر، شیر، ہاتھی،کتے، ریچھ،طوطا، کبوتر، بلی اور اِن جیسے بے شمار جانوروں کا ذکر ملتا ہے جن پر انسان نے کسی نہ کسی طرح حکومت کی ہے۔ مصنف  جہانگیر بدر نے اس کتاب کے ذریعے جانوروں کے دورِ حکومت میں انسانوں کے ساتھ اُن کےسلوک کو نہایت خوب صورتی کے ساتھ بیان کیا ہے۔ اِس کے لیے مصنف نے کہیں طنز و مزاح کا سہارا لیا ہے تو کہیں برجستہ جملوں کا استعمال کیا ہے۔

مصنف کا اسلوب سادہ اور دِل چسپ ہے۔ کتاب”لکی انسانی سرکس“میں انسان حیوان کے تابع ہے ۔جب انسان جانوروں پربھاری بھرکم سامان لادے سفر کرنے، کہیں تماشا دکھانے، کہیں دھتکارتے ہوئے نظر آتے ہیں،بالکل اُسی طرح جانورانسانوں سے اپنے ساتھ کیے گئے ناروا سلوک کا بدلا لینے کا موقع کیسے اپنے ہاتھ سے جانے دیتے۔ ذرا ملاحظہ کیجیے اِس مضمون  ”بندر نے تماشا دکھایا“میں:

مداری بندر اپنے انسان کو لے کر ایک دروازے پر پہنچا، بچے سے دس روپے پکڑے اور ڈگڈگی بجاکر انسان کو حکم دیا کہ ”نوری نت بن کر دکھا۔ “

کیا اونٹ انسان کی سواری کرسکتا ہے؟ مصنف کے قلم سے نکلی ایک فکر انگیز تحریر”اونٹ اور انسان“ پڑھیے:

”اونٹ اور انسان کا ناتا بہت پرانا ہے، اونٹ نے ہمیشہ انسانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا ہے۔ جتنا ظلم گھوڑوں اور گدھوں نے انسانوں پر کیا ہے، اس کے مقابلے میں اونٹوں نے نہ ہونے کے برابر ظلم کیا ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ ایک انسان پر ایک اونٹ ہی سواری کرتا ہے اور عموماً اونٹ انسانوں کی سواری صحراؤں میں کرتے ہیں۔“

مصنف نے”ہاتھی“ کے عنوان سے ایک ایسی تحریر تخلیق کی ہے جوانسان کواپنے کیے گئے عمل پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔

”یہ روز کا معمول تھا اور انسان ان پتھروں اور زخموں کے عادی ہوگئے تھے۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ چند ہاتھیوں نے مل کر ایک انسان کو پہلے بہت مارا پیٹا، پھر اس کے بعد زندہ جلادیا۔“

جہانگیر بدر  کتاب”لکی انسانی سرکس“ ہمیں اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کی ترغیب دیتی ہے ، جس کے بعد ممکن ہے کہ انسان جانوروں کے حقوق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا خیال بھی رکھے گا۔

 https://www.meraqissa.com/book/1924  مزید جاننے کے لیے مصنف جہانگیر بدر کی کتاب ”لکی انسانی سرکس“ پڑھیے۔

Daastanhttps://daastan.com/blog
Daastan is a literary forum working for revival of literature in Pakistan. We connect writers with opportunities for career growth.

Related Articles

The Bestselling Science Fiction Books of All Time

Introduction: Science fiction has always captivated readers with its ability to transport...

Comments

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

The Bestselling Science Fiction Books of All Time

Introduction: Science fiction has always captivated readers with its ability...

Daastan Published Authors at Pre-Book Conference at UMT ILA

At the Pre-Book Conference, organized by the Institute of...

Top Book Publishers of Pakistan

In the diverse landscape of Pakistani literature, there are...

Stay in touch!

Follow our Instagram